۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ دیدار تولیت مسجد مقدس جمکران با آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا: ہم ملت فلسطین کو کہتے ہیں کہ آج شیعہ و سنی حتی کہ مسیحی بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ غاصب صہیونیوں کے مقابلے میں متحد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ حسینی بوشہری نے "طاقتور مظلوم غزہ" کے عنوان سے آن لائن سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: غزہ اور فلسطین میں جو واقعات ان دنوں رونما ہو رہے ہیں وہ بے سابقہ نہیں ہیں بلکہ جو بھی بچوں کی قاتل اسرائیل حکومت کو جانتا ہے اسے معلوم ہے کہ اس غاصب حکومت کا قتل و غارت، خیانت اور مظلوم فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضے کے سوا کوئی کام نہیں ہے لیکن غاصب صہیونی یاد رکھیں کہ ملت فلسطین کو شکست دینے کی آرزو وہ اپنی قبروں میں لے کر جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا: طوفان الاقصی ایک ایسا عظیم قیام تھا جس نے دشمن کو غافلگیر کر دیا کیونکہ غاصب اسرائیلی سمجھتے تھے کہ فلسطینی تلِ ابیب اور ان کے دوسرے شہروں پر چھوٹا سا حملہ بھی نہیں کر سکتے لیکن خدا کی نصرت سے فلسطینیوں نے ان کی خفیہ ایجنسیوں اور فوجی طاقت کو بے بس کر دیا۔

سربراہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ نے کہا: ہم ملت فلسطین کو کہتے ہیں کہ شیعہ اور اہل سنت بلکہ مسیحی بھی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ سب اسرائیل کے مقابلے میں متحد ہیں اور غاصب صہیونیوں کی یہ آرزو کے وہ ملت فلسطین کو شکست دیں گے، کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگی اور وہ یہ آرزو اپنی قبر میں ساتھ لے کر جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .